24 فروری 2014 - 20:30
فرانس کے جزیرے "ریونین" میں مسجد کی تعمیر

فرانس کے جزیرے ریونین میں عنقریب ایک مسجد تعمیر کی جائے گی۔

ابنا: فرانس کے جزیرے ریونین(Reunion) میں اسلامی انجمن عنقریب ایک مسجد تعمیر کرے گی۔ یہ دو منزلہ مسجد 400 مربع میٹر زمین پر تعمیر کی جائے گی اور اس کی تعمیر پر 4 لاکھ یورو لاگت آئے گی۔ واضح رہے کہ اس مسجد میں 70 طلباء کو اسلامی اور قرآنی تعلیم دی جائے گی۔ 2014 کے اختتام تک اس مسجد کی تعمیر کا کام مکمل ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ اس وقت فرانس میں 135 مساجد زیر تعمیر ہیں۔

.......

/169