ابنا: صدر مملکت جناب حسن روحاني نے دارالحکومت تہران ميں سنگاپور کے وزير خارجہ کي شانموگم سے ملاقات ميں ايران اور سنگاپور کے درميان موجودہ تجارتي تعلقات پر اطمينان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تجارتي اور بينکاري شعبوں ميں دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزيد فروغ دينا چاہيے۔خبر کا کوڈ: 75437 - پیر 24 February 2014 - 15:06 صدر حسن روحاني نے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران، ايشين ملکوں سے تعلقات ميں فروغ لانے کا پختہ ارادہ رکھتي ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ بين الاقوامي سطح پر ايران اور سنگاپور ايک دوسرے کي حمايت کر رہے ہيں جس سے دوطرفہ تعاون کے فروغ ميں اضافہ ہو رہا ہے۔صدر حسن روحاني اس ملاقات ميں دونوں ملکوں کے درميان ثقافتي اور سياحتي شعبوں ميں تعاون کي ضرورت پر بھي زور ديا۔ اس موقع پر سنگاپور کے وزير خارجہ شانموگم نے کہا کہ آزاد اور خود مختار ايران خطے ميں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔







.....
/169