24 فروری 2014 - 20:30
وزارت خارجہ کی ترجمان: ایران نے سلامتی کونسل کی تجویز کی حمایت کی

وزارت خارجہ کی ترجمان نے بحران شام کے انسان دوستانہ پہلو پرتوجہ دیے جانے پر مبنی ایران کی پالیسی پر دوبارہ زور دیا ہے.

ابنا: مرضیہ افخم نے شام میں انسان دوستانہ امداد پہنچائے جانے کے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں منظور ہونے والی تجویز کے مسودے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے شام کے بحران کے شروع سے ہی اس ملک کے عوام کی وسیع مدد کرنے اور شامی حکومت کے تعاون سے دیگر ممالک کی امداد عوام تک آسانی سے پہنچانے کو مد نظر رکھا ہے اور یہ انسان دوستانہ اقدامات اب بھی جاری ہیں۔مرضیہ افخم نے اسی طرح دیگر ممالک کی طرف سے شام میں مداخلت نہ کئے جانے اور دہشت گرد گروہوں کی حمایت بند کئے جانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انسان دوستانہ مدد پہنچانے کے موضوع کا سیاسی فائدہ نہیں اٹھایا جانا چاہئے .واضح رہے کہ سنیچر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے شام میں انسانی صورتحال کے بارے میں ایک تجویز کے مسودے کو منظور کیا جس کے مطابق شام میں تمام فریقوں کو ، انسان دوستانہ امداد عوام تک پہنچانے کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں سے تعاون کرنا ہوگا۔

.......

/169