ابنا: اسحاق جہانگيری نے آئي آر آئي بی کے چینل نمبر ٹو سے گفتگو میں استقامتی معیشت کے تعلق سے رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات کے بارے میں کہا کہ ملک کی کامیابی اور ترقی کا دار و مدار، علمی لحاظ سے تیار کی گئي پالیسیوں پر عمل درآمد پر ہے۔
نائب صدر اسحاق جہانگيری نے کہا کہ علمی طریقے سے وضع کی گئي پالیسیاں ایسی ہوني چاہئیں کہ حکومتوں کے تبدیل ہونے سے وہ تبدیل نہ ہوں بلکہ جاری رہیں اور رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے ان علمی پالیسیوں کی ہدایات کے بعد اہداف کے حصول تک بھر پور طرح سے ہر حکومت انہیں جاری رکھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ایک بنیادی پالیسی نان آئل اکسپورٹ کو بڑھاوا دینا ہے۔ نائب صدر نے کہا کہ جو معیشت عالمی بحرانوں سے متاثر نہیں ہوگي وہ اپنے پاؤں پر کھڑی ہوسکتی ہے۔
اسحاق جہانگيری نے کہا کہ حکومت نے زیادہ سخت پابندیوں کے لئے منصوبہ بندی کررکھی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت، پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے گي اور امید کرتی ہے کہ جیسا کہ اب تک ہمیں بہتر نتائج حاصل ہوئے ہیں آئندہ بھی حاصل ہوں گے۔
.......
/169