24 فروری 2014 - 20:30
مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کے صہیونی منصوبوں پر حکومت فلسطین کا انتباہ

حکومت فلسطین کے وزیر خارجہ نے صہیونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی کوشش ترک کردیں۔

ابنا: فلسطین کی منتخب حکومت کے وزیر خارجہ نے غاصب صہیونیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ مسجد الاقصی پر قبضے اور اسے یہودی میراث کے ساتھ ملحق کرنے کی کوششوں ترک کردیں۔ انہوں نے مزید کہا مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کی صہیونی کوششوں سے فلسطینیوں اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں۔فلسطین کے وزیر خارجہ نے مزید کہا دشمن کی ان کوششوں کا مقصد مسجد الاقصی پر قبضہ کرکے فلسطینیوں کو اس مقدس مقام میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔ انہوں نے کہا بین الاقوامی قوانین اس کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں سے درخواست کی کہ وہ مسجد الاقصی کے دفاع کیلئے ہر وقت آمادہ رہیں۔

.......

/169