ابنا: اردن کے وزير داخلہ حسن ہزاع نے کہا ہے کہ اردن کے سيکورٹي دستے دہشت گرد عناصر کو شام سميت کسي بھي ملک ميں دراندازي کي اجازت نہيں ديں گي۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے يہ خبريں سننے ميں آرہي ہیں کہ مغرب کے حامي دہشت گرد عناصر،اردن کے سرحدي علاقوں ميں موجود ہيں اور وہاں سے شام اور ديگر ملکوں ميں دراندازي کررہے ہيں۔
اردن کے وزير داخلہ نے کہا کہ شام کے بحران نے اردن کي سرحدوں کو بھي متاثر کيا ہے ليکن ہم نے اپني سرحدوں کو کنٹرول کرنے کي پوري کوشش کي ہے۔
ذرائع کے مطابق امريکہ اور اس کي اتحادي خاص طور پر سعودي عرب کے حمايت يافتہ دہشتگرد اور اردن کے سرحدي علاقوں ميں موجود ہيں اور شام کے سرحدي صوبے درعا ميں بڑي کارروائي کي تياري کررہے ہيں۔
.......
/169