ابنا: صدر مملکت حسن روحانی نے تہران میں سنگاپور کے وزیر خارجہ کی شانموگم سے ملاقات میں کہا کہ ایران اور سنگاپور کے تعلقات میں تجارتی مالی اور بینکاری کے شعبوں میں فروغ آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک عالمی سطح اور عالمی اداروں میں ایک دوسرے کی حمایت کرنے کی غرض سے اچھا تعاون کررہے ہیں۔ انہوں نے جنوبی مشرقی ایشیا کی تعاون تنظیم آسیان میں سنگاپور کی فعال سرگرمیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اس تنظیم کو ای سی او سے ملا سکتی ہے۔ سنگاپور کے وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں کہا کہ طاقتور اور خود مختار ایران، علاقے اور ایشیا میں اہم کردار کا حامل ہے۔
.......
/169