23 فروری 2014 - 20:30
پشاور میں ایرانی قونصل خانے کے قریب دھماکا،2ایف سی اہلکار شہید

پشاور کے علاقے یونی ورسٹی ٹاوٴن میں ایرانی قونصل خانے کے قریب خود کش دھماکا ہوا ہے ،دھماکے میں دو ایف سی اہل کار شہیداور متعدد زخمی ہوئے ہیں ۔

ابنا: ایس پی کینٹ کے مطابق اس خود کش حملے میں ایف سی اہلکاروں سمیت9افرادزخمی بھی ہوئے ہیں ،دھماکا ایف سی کی چیک پوسٹ کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد علاقے سے فائرنگ کی بھی اطلاعات ملی ہیں ۔پشاور کے علاقے یونیورسٹی ٹاؤن میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی ، زخمی افراد کو خیبر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔یونیورسٹی ٹاؤن کا یہ علاقہ گنجان آباد ہے اس علاقے میں مختلف دفاتر بھی قائم ہیں۔

.....

/169