23 فروری 2014 - 20:30
فضل اللہ(گروپ)کی فائرنگ سے طالبان رہنما عصمت اللہ شاہین بیٹنی اپنے 3ساتھیوں سمیت واصل جہنم ہوگئے

میران شاہ…شمالی وزیرستان میں اہم طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین بیٹنی تین ساتھیوں سمیت فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے طالبان کمانڈر عصمت اللہ شاہین کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ابنا:  ذرائع کے مطابق عصمت اللہ شاہین بیٹنی تین ساتھیوں سمیت صبح شمالی وزیرستان کے علاقہ درگا منڈی میں غلام خان میران شاہ روڈ پر گاڑی میں جارہے تھے کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے عصمت اللہ شاہین تین ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ عصمت اللہ شاہین کا تعلق جنوبی وزیرستان کے بیٹنی قبیلے سے تھا۔ عصمت اللہ شاہین بیٹنی تحریک طالبان کے قائم مقام امیر اور مرکزی شوریٰ کے سابق امیر رہ چکے تھے۔

.......

/169