ابنا: شام کی فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ فوج نے قنیطرہ قصبے کے جنوب میں واقع رسم الحر اور رسم الساد علاقوں پر دوبارہ اپنا کنٹرول قائم کر لیا ہے . یہ شامی فوج کی غیر ملکی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف تازہ کامیابی ہے .
برطانیہ میں سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بھی جو غیر ملکی حمایت یافتہ اپوزیشن کی حامی ہے، اس بات کی تصدیق کی کہ سرکاری فوجیں اس علاقے پر حملے کر رہی تھیں . سیرین ابزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا کہ شامی فوج کی فضائیہ نے بھی اس مہم میں حصہ لیا .شامی فوج قنیطرہ سے غیر ملکی دہشتگردوں کے صفائے کے لئے اس علاقے میں اپنی پوزیشن مضبوط بنا رہی ہے .واضح رہے کہ اس سے پہلے شامی فوج شہر حلب کے شیخ نجار گاؤں اور جبل غالی پر کنٹرول کر چکی ہے۔ اس کاروائی میں درجنوں دہشتگرد ہلاک ہوئے جس میں کچھ غیر ملکی بھی تھے . شامی فوج نے اس کارروائی کے دوران بھاری مشین گن ، راکٹ لانچر اور دھماکہ خیز آلات سمیت بڑی مقدار میں ہتھیار اپنے کنٹرول میں لئے ہیں۔
.......
/169