ابنا: ایران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل "حبیب اللہ سیّاری" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے تاکید کی کہ ایران کی بحریہ کا تمام ساحلی علاقوں پر مکمل کنٹرول ہے اور جہاں پر بھی ملکی مفادات ہوں ، وہاں ایران کی بحریہ موجود رہے گی اور ایران کے دفاع کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ ایڈمرل "حبیب اللہ سیّاری" نے اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ دنیا کے اسّی فیصد پانی کے علاقے آزاد ہیں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کسی دوسری ملک کی سمندری حدود میں داخل ہوئے بغیر ، آزاد سمندری علاقوں میں داخل ہوسکتی ہے اور یہ تمام ملکوں کا مسلمہ حق ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے آزاد سمندری علاقوں میں ایران کی بحریہ کی موجودگی کو اسلامی جمہوریہ ایران کی طاقت و توانائی کا مظہر قرار دیا اور تاکید کی ایک ایسا ملک کہ جس کو 35 برسوں سے پابندیوں کا سامنا رہا ہو ، اس کے لئے جنگی بحری جہازوں اور آبدوزوں کی تیّاری اور آزاد سمندری علاقوں میں گشت زنی ، باعث افتخار ہے اور یہ امر ایران کی طاقت و توانائی کا اعکاس ہے۔
.......
/169