21 فروری 2014 - 20:30
خواتین ارکان پارلیمنٹ کے مابین تعاون مضبوط کرنے پراتفاق

پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نےقومی،علاقائی اوربین الاقوامی سطح پرخواتین ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنے سے اتفاق کیا ہے تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔

ابنا: پاکستان ، افغانستان اور برطانیہ کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نےقومی،علاقائی اوربین الاقوامی سطح پرخواتین ارکان پارلیمنٹ کے درمیان تعاون مزید مضبوط کرنے سے اتفاق کیا ہے تاکہ خواتین کو بااختیار بنانے کی کوششوں کو مزید تیز کیا جا سکے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں تین ملکوں کی ارکان پارلیمنٹ کے تین روزہ اجلاس میں کیاگیا۔ آج اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیہ میں خواتین ارکان پارلیمنٹ نے اتفاق کیا کہ بڑھتے ہوئے جغرافیائی سیاسی ، ثقافتی ، سماجی اور اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے ان کا مشترکہ نصب العین ہے۔

.......

/169