ابنا: تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا اور نبی کریم ص کی جانب میں ہدیہ نعت پیش کیا گیا ، اسٹیج سیکرٹری کے فرائض نوید اندلسی نے سر انجام دئیے ۔ تقریب سے معروف صحافی جاوید مغل نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے حقیقی محبت کی بات کی ہے اور اس بات کو نبھا بھی رہے ہیں ۔انہو ں نے کہا کہ محبت کو کیسے جاری رکھا جا سکتا ہے وہ صرف اور صرف عشق رسول ص سے ممکن ہے ۔انہو ں نے کہا کہ مجھ سے اکثر سوال کیا جا تا ہے کہ سالگرہ منانا کیسا ہے ؟تو میں اکثر کہتا ہو ں کہ ایسے مواقع پر ہم ہم اس بڑی شخصیت کی علمی خد مات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہو ں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں عمر خضر عطا فر مائے آمین انہو ں نے کہا کہ ایسی بیش قیمت شخصیات بر سو ں بعد پیدا ہو تی ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ یورپ میں بہت سے بگڑے نوجوانو ں کو ان کی تعلیمات سے سنورتے دیکھا ہے ۔سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے سٹی بار سلونا کے سیکرٹری امیگریشن حافظ عبدالرزاق صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کا سب سے بڑا کار نامہ تعلیمی پراجیکٹ ہے جس سے قومو ں کی تشکیل ہو تی ہے ۔یورپی ممالک میں منہاج القرآن کے سنٹر نوجوانو ں کو برائی سے بچانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔ 
منہاج مصالحتی کونسل اسپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ ملک کے اندر اور باہر منہاج القرآن کے خلاف بد گمانیا ں پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی سے آپ کی محبت یہا ں لے کر آئی ہے میرا گمان یہ کہتا ہے کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کی صدی میں پیدا ہو ئے اور انہیں بہترین اسلوب میں دیکھا ۔انہو ں نے کہا کہ یہ اللہ کا احسان ہے کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی صرف پاکستان کا ہی نہیں بلکہ عالم اسلام کا فخر ہو نا چا ہیے کہ ان میں ایک حق پسند شخصیت موجود ہے ۔انہو ں نے کہا کہ اپنے اور بچو ں کے مذہب کی سلامتی اور حفاظت کا راستہ صرف اور صرف منہاج القرآن ہے ۔اس میں شامل ہو ں اور اپنے بچو ں کو بچائیں ۔انہو ں نے کہا کہ ساری زمین اللہ کی ہے اور مسلمان یہاں بھی رہے وہی اس کا دیس ہے ۔ ہمارا کردار اور عمل ہی ہماری تبلیغ ہے انہو ں نے کہا کہ آپ لوگ ایسا کردار ۔ حسن اخلاق پیش کریں جس سے معاشرہ میں آقا ﷺ کی سیرت کی خوشبو آئے ۔ حافظ عابد قادری نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے اپنی زندگی پاکستان کے لئے اور عالم اسلام کے لئے وقف کر دی ہے ۔ اگر آج ہم نے علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کی قدر نہ کی اور ان کے دست و بازو نہ بنے تو ہمیں آنے والی نسلیں اچھے الفا ظ میں یاد نہیں کریں گی ۔انہو ں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی نے تمام عمر اپنی ذات کے لئے ایک روپیہ نہیں لیا بلکہ منہاج القرآن کے لئے وقف کر دیا ۔ انہو ں نے کہا کہ ہم اپنے چھو ٹے چھو ٹے مفاد کے لئے پانچ سال کے لئے قوم کا بیڑہ غرق کر دیتے ہیں ۔ منہاج القرآن اسپین کے امیر علامہ عبدالرشید شریفی نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی عہد آفریں ، عہدساز اور عہد بنانے والی شخصیت ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے مشن میں ہر کارکن کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے دوستو ں کو لائے اور یہ مشن قرآن کا راستہ ہے عشق رسول ص کا راستہ ہے ۔انہو ں نے کہا کہ ہمارے پاس علم نہیں اور میڈیا کی سنی سنائی باتو ں سے عوام میں بد گمانی پیدا کی جا رہی ہے ،اصل بات علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کو سننے کی ہے اگر آپ علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کو سنیں گے تو اس شخصیت کا علم ہو گا اور جب علم ہو گا تو بد گمانی ختم ہو جا ئے گی ۔ان کے علاوہ محمد عتیق ، نے بھی خطاب کیا ، اسد قادری حافظ عا طف احتشام اور قدیر احمد خان نے منہاج القرآن کے ترانے سنائے ۔تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن اسپین ، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج وویمن لیگ کی جانب سے علامہ ڈاکٹر طاہر القادر ی کی 63ویں سالگرہ کے تین الگ الگ کیک کا ٹے گئے ۔اور منہاج وویمن لیگ کی جانب سے یورپ بھر میں سب سے بڑی میلا دکانفرنس منعقد کرنے پر منہاج وویمن لیگ کی صدر اور دیگر عہدیدران کو علامہ عبدالرشید شریفی نے منہاج القرآن اسپین کی جانب سے تعریفی سر ٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔ بادالونا میں پہلی بار منہاج القرآن اسپین کے زیر اہتمام ہو نے والے میلاد جلوس کے انعقاد پر وہا ں کی انتظامیہ کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی ۔تمام مہمانو ں کی کیک ، مٹھائی اور مشروبات سے تو اضع کی گئی ۔
.......
/169