21 فروری 2014 - 20:30
طالبان دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں/ طالبان غیر مہذب اور غیر اسلامی گروپ

پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہوچکی ہےطالبان دہشت گردوں کا کوئي مذہب نہیں ہے وہ غیر مذہب اور غیر اسلامی لوگ ہیں جو اسلامی کی آڑ میں اسلام کو بدنام کررہے ہیں اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔

ابنا: پاکستان میں حزب اختلاف کے رہنما  سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کی افادیت ختم ہوچکی ہےطالبان دہشت گردوں کا کوئي مذہب نہیں  ہے وہ غیر مذہب اور غیر اسلامی لوگ ہیں جو اسلامی کی آڑ میں اسلام کو بدنام کررہے ہیں  اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ انھوں نے کہا کہ 23 پاکستانی فوجیوں کا سر قلم کرنا صریح اور واضح دہشت گردی ہے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم  نواز شریف کو اب لیڈر بن کر سوچنا چاہئے، یہ کرسی رہے گی، پرائم منسٹر کی کرسی کو کوئی نہیں ہلا سکتا، وہ وزیراعظم رہیں گے، ہم ان کی مدد کریں گے، مگر پاکستان کی اسٹیٹ مضبوط ہوگی تو وزیراعظم بھی ہوگا، اسٹیٹ مضبوط نہیں ہوگی تو وزیراعظم بھی نہیں ہوگا۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے، وہ روپ دھار کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتے،یہ کرمنلز ہیں، یہ روپ دھار کے لوگوں کو بے وقوف نہیں بناسکتے، اسلام تو ہر وقت پرامن رہنے کی تلقین کرتا ہے طالبان ، پاکستانی فوج کے ساتھ وہ سلوک کررہے ہیں جو سلوک یہودی ، فلسطینیوں کے ساتھ بھی نہیں کرتے ، پاکستانی ذرائع طالبان کو ملک و قوم اور پاکستانی فوج کا دشمن قراردے رہے ہیں ۔

.......

/169