21 فروری 2014 - 20:30
طالبان: پاکستان کے آئين کا ایک جز بھی اسلامی نہیں

پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی آئین کا ایک جز بھی اسلامی نہیں ہے۔

ابنا: پاکستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم  طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے کہا ہے کہ پاکستانی  آئین کا  ایک جز بھی اسلامی نہیں ہے۔حکومت مذاکرات کے ذریعے ہم سے آئین کو منوانا چاہتی ہے جبکہ آئین کا ایک جز بھی اسلامی نہیں ہے۔طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نے سیاسی شوری کے رکن اعظم طارق سے ملاقات کے بعد نامعلوم مقام سے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جنگ حکومت نے شروع کی، جنگ بندی میں بھی حکومت کو پہل کرنی چاہیئے ہم صرف اپنا دفاع کر رہے ہیں ہم پاکستان میں اپنی مرضی کے مطابق شریعت کا نفاذ چاہتے ہیں۔

.......

/169