19 فروری 2014 - 20:30
آیت اللہ حسینی بوشہری: اہل بیت(ع) نے حقیقی زندگی کی پہچان کروائی ہے

اسلامی جمہوریہ ایران میں دینی مدارس کے مدیر اعلی نے کہا دین مبین اسلام کے پیروکاروں کیلئے حقیقی زندگی اسلامی اور دینی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنا ہے پیغمبر اسلام(ص) اور اہل بیت(ع) نے ہمیں حقیقی زندگی کی پہچان کروائی ہے۔

ابنا: شہر قم کے امام جمعہ آیت اللہ سید ہاشم حسینی بوشہری نے شہر قم میں خبررساں ایجنسی شبستان کے نمائندے سے گفتگو کے دوران اسلامی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا اپنے آپ کو بڑا پیش کرنے سے انسان کی شخصیت گرجاتی ہے اور لوگ ایسے انسان سے نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا اس کے برعکس ایک منکر المزاج شخص سے سب محبت کرتے ہیں اور ایسے شخص سے حسد کرنے والے افراد بھی بہت کم ہوتے ہیں۔ آیت اللہ حسینی بوشہری نے امام ہادی(ع) کی روایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا وہ افراد کہ جو صرف اپنے کام کو درست سمجھتے ہیں ان سے ناراض ہونے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہوتی ہے اور لوگ ان سے دور ہوجاتے ہیں۔ صرف چاپلوس قسم کے افراد ان کے اردگرد رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا امیرالمومنین(ع) نے ایک دفعہ حضرت سلیمان فارسی سے پوچھا آپ نے کس طرح صبح کا آغاز کیا؟ تو انہوں نے جواب دیا: پریشانی کے ساتھ یعنی میں پریشان ہوں کہ حق بندگی ادا کیا ہے یا نہیں؟ پریشان ہوں کہ کہیں شیطان کے فریب میں تو نہیں آگیا؟ اور پریشان ہوں اس وقت سے کہ جب ملک الموت میری روح قبض کرے گا؟ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا جب حضرت علی(ع) نے حضرت سلیمان فارسی کی باتیں سنیں تو فرمایا کہ میں تمہیں خوشخبری دیتا ہوں کہ ان پریشانیوں کی وجہ سے خداوند عالم تیرے درجات بلند فرمائے گا۔ انہوں نے کہا اس سے معلوم ہوتا کہ انسان کی اہم ترین پریشانیاں یہی نہیں جو حضرت سلیمان فارسی نے امیرالمومنین(ع) کے سامنے بیان کیں۔ آیت اللہ حسینی بوشہری نے کہا اسلامی طرز زندگی ہی دنیا اور آخرت میں انسان کی خوشبختی کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا اسلامی طرز زندگی ہی کا مطلب اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی بسر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا پیغمبر اسلام(ص) اور اہل بیت(ع) نے حقیقی زندگی کی طرف ہماری رہنمائی فرمائی ہے۔ آیت اللہ حسینی بوشہری نے پیغمبر اسلام(ص) کے بعض فرامین کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا حضرت فرماتے ہیں: جھوٹ نہ بولیں لیکن ہرسچی بات کہنا واجب نہیں ہے۔ یعنی ضروری نہیں ہے کہ ہر بات جسے انسان جانتا ہے اسے بیان بھی کرے لیکن جھوٹ بولنا بھی حرام ہے اس سے اجتناب ضروری ہے۔ انہوں نے پیغمبر اسلام(ص) کے ایک اور فرمان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا جب کسی سے عہد کرو تو اسے نبھاؤ لیکن ممکن ہے انسان میں وعدہ نبھانے کی طاقت اور توان سلب ہوجائے تو اس صورت میں وعدہ نہ نبھانا عذر کی وجہ سے ہوگا۔

.......

/169