ابنا: پاکستان اور ہندوستان کے حکام نے گذشتہ روز تجارت بحالی سے متعلق مذاکرات کئے جن میں مختلف معاملات زیر غور آئے۔ ان مذاکرات میں ہندوستان اور پاکستان کے حکام لائن آف کنٹرول پر مظفرآباد اور سری نگر کے درمیان تجارت کو ایک ماہ سے زائد عرصے کے بعد بحال کرنے پر راضی ہوگئے۔ ہندوستان کے حکام نے الزام لگایا تھا کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے آنے والی ٹرک میں منشیات اسمگل کی جارہی تھی جس کے بعد لائن آف کنٹرول پر تجارت 17 جنوری کو بند کردی گئی تھی اور تاجروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔کہا جاتا ہے کہ کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان اور پاکستان کے درمیان تجارت کا عمل نئی دہلی اور اسلام آباد کے علاوہ خود کشمیریوں کیلئے بھی باعث خوشی ہے۔
.......
/169