اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کی نیوز ایجنسی ڈیلی اسٹار نے رپورٹ دی ہے کہ لبنان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر عبد الرحمان دیاب کو اس ملک کے شہر طرابلس میں نامعلوم افراد نے دھشتگردی کا نشانہ بنا دیا ہے۔موٹر سائکل پر سوار نامعلوم افراد نے آج صبح عبد الرحمان دیاب کو طرابلس میں اس وقت گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا جب وہ اپنی پرسنل گاڑی سے سفر کر رہے تھے۔تاھم کسی دھشتگرد ٹولے نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ لبنان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے تمام اراکین علوی سادات ہیں جو شام کے صدر جمہوریہ بشار الاسد کے سخت حامی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲