19 فروری 2014 - 20:30
ایران پاکستان کے درمیان سرحدی مسائل پر مذاکرات

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے حکام کے درمیان صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں مشترکہ سرحدوں کی سیکیورٹی کے بارے میں مذاکرات ہوئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے حکام کے درمیان صوبے بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ میں مشترکہ سرحدوں کی سیکیورٹی کے بارے میں مذاکرات ہوئے ہیں۔ ان مذاکرات میں فریقین نے مشترکہ سرحدوں کی سلامتی اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں مسلح دہشتگرد گروہوں کی جاری سرگرمیوں کے  بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات، ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان اور پاکستان کے صوبے بلوچستان کے گورنرہاؤس کے عہدیداروں کے درمیان ہوئے جن میں فریقین نے دہشتگردی کا مقابلہ اور مسلح دہشتگرد گروہوں کے خاتمے کیلئے دو طرفہ ہم آہنگی کی ضرورت پر تاکید کی۔ان مذاکرات میں دونوں ملکوں کے دوستانہ تعلقات اور تعاون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دیئے جانے کے بارے میں بھی تبادلۂ خیال کیا گيا۔واضح رہے کہ ایران کی سرحدوں سے ملے پاکستان کے علاقوں میں سرگرم عمل جیش العدل نامی ایک دہشتگرد گروہ نے ایران کی سرحدوں میں داخل ہوکر ایران کے پانچ سرحدی محافظین کو اغوا کرکے پاکستان کے علاقوں میں منتقل کردیا۔ اس گروہ نے اپنے اس اقدام کا اعتراف کرتے ہوئے ان ایرانی سرحدی محافظین کی ایک ویڈیو فلم بھی جاری کی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ایران نے اس سلسلے میں پاکستان سے شدید احتجاج کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲