ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے آج تھران میں شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد جہاد اللحام" کے ساتھ ملاقات میں جنیوا ٹو اجلاس کو ایک بہتر موقع قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ ملک ڈیموکریسی اور امن و استحکام اور سیکیورٹی کی برقراری کے راستے میں کامیابی کی منازلیں طے کرتا رہے گا۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ شام میں آزادانہ انتخابات کا انعقاد ، بہت سے شکوک وشبہات کو ختم کرسکتا ہے کہا کہ شام میں جلد از جلد امن و استحکام کی برقراری ایران کے لئے نہایت ہی اہم ہے اور شام اس انتخابات کے انعقاد کے لئے ضروری آمادگی کو حاصل کرے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر"حسن روحانی" نے تاکید کی کہ ایران ، دھشتگردی کے خلاف مہم میں ہمیشہ سنجیدہ رہا ہے اور علاقے میں امن و استحکام کی برقراری میں بھی بھرپور عزم و ارادے کا حامل ہے۔ شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر "محمد جہاد اللحام" نے بھی اس ملاقات میں شام میں صدارتی انتخابات کی تاریخ نزدیک آنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض قوتیں ان انتخابات کی مقررہ تاریخ پر انعقاد میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں اور یہ قوتیں شام کے مسائل و مشکلات میں اضافے کے درپے ہیں۔
.......
/169