18 فروری 2014 - 20:30
افریقی ملکوں کے ساتھ ایران کا تعاون

اسلامی جمہوریہ ایران کے اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ ایران میں اقتصادی، ٹکنالوجیکل نیز صنعتی پیشرفت سے افریقی ملکوں کے ساتھ تعاون کے سنہرے مواقع فراہم ہوسکتے ہیں۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج تہران میں نائیجر کے اسپیکر ہاما آمادور کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، افریقی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانے کو بےحد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افریقی ملکوں کے ساتھ تعلقات اور تعاون بڑھانے کا مناسب موقع موجود ہے۔ ڈاکٹر لاریجانی نے کہا کہ سامراجی طاقتیں افریقی قوموں کے ذخائر لوٹ رہی ہیں جبکہ اسلامی جمہوریہ ایران بانی انقلاب اسلامی اور اسلام کی تعلیمات کے مطابق افریقی ملکوں کی اقتصادی اور سماجی ترقی میں مدد کرنے کا خواہاں ہے۔ اس ملاقات میں نائيجر کے اسپیکر نے ایران کے دورہ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تہران اجلاس میں اسلامی ملکوں کے اعلی رتبہ وفود کی شرکت سے عالم اسلام میں ایران کی اعلی پوزیشن اور کردار کا اظہار ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نائیجر کی قوم ایران کے ساتھ تعاون کو بڑی اہمیت کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا کے ڈپٹی اسپیکر محمد سہیل ایمان اور یوگینڈا کے اسپیکر لاکا داگا نے بھی ڈاکدر لاریجانی سے بھی ملاقات کی۔

.......

/169