ابنا: وزیر خارجہ نے اس خطاب میں امید ظاہر کی ہے کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات، ایک جامع اور حتمی معاہدے پر منتج ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک، چھ مہینوں کی معینہ مدت کے دوران کسی جامع معاہدے تک پہنچ جائیں گے۔ جواد ظریف نے گزشتہ دو مہینوں کے دوران امریکی حکام کے اظہار خیالات اور بیانات کے بارے میں کہا کہ اس طرح کے بیانات، مذاکرات میں امریکہ کے سنجیدہ ہونے کے بارے میں تہران کے شکوک وشبہات اور تشویش کا باعث بنے ہیں۔انہوں نے ایران کےخلاف دھمکیوں کے بارے میں کہا کہ طاقت اور فوج کا استعمال بین الاقوامی مسائل کی راہ حل نہیں ہے اور سیاستدانوں کو بھی اس بات کی جانب متوجہ ہونا چاہئے کہ یہ ہتھکنڈے خارجہ پالیسی میں غیر موثر ہيں اور دھمکیاں یا طاقت کا استعمال عدم اعتماد میں اضافے کا سبب بنتا ہے۔
.......
/169