17 فروری 2014 - 20:30
وزیر خارجہ : ایران مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے پر آمادہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تہران، جوہری مذاکرات کو نتیجہ خیز بنانے کے لئے آمادہ ہے۔

ابنا: وزیر خارجہ نے ویانا میں یورپی یونین کے شعبہ خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں اس نکتے کا ذکر کرتے ہوئے کہ مذاکرات کو نتیجے تک بخوبی پہنچایا جاسکتا ہے، کہا کہ جیساکہ رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایران، معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کا مقصد، راہ حل کا حصول ہے اور تہران جوہری مسئلے میں مفاہمت کے حصول کے لئے نیک نیتی کے ساتھ نتیجے کا خواہاں ہے۔ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی عوام کے اس اعتماد کو بحال کئے جانے کی اشد ضرورت ہے جو مغرب کے نادرست اقدامات اور غیر منطقی عمل کے نتیجے میں ختم ہوا ہے اور ایسا کیا جانا کوئی مشکل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامع مذاکرات کا پہلا مرحلہ ہے جس میں دونوں طرف سے بہت کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے تاکہ مذاکرات کے عمل کو مثبت سمت آگے بڑھایا جاسکے۔اس موقع پر کیتھرین ایشٹن نے بھی ایک بیان میں کہا کہ وہ مذاکرات کے نتیجے کے حوالے سے کافی پرامید ہیں۔

.......

/169