ابنا: لبنان کی قومی نیوز ایجینسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ایک اعلی رکن اور لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے نمائندے "نواف الموسوی" نے آج بیروت میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حزب اللہ نے ہمیشہ لبنان میں متحدہ قومی حکومت کی تشکیل پر تاکید اور سیاسی گروہوں کے ساتھ ہماہنگی برقرار رکھی ہے تاکہ لبنان کا بحران حل ہوسکے کہا کہ مزاحمت ، یہی ملت لبنان ہے کہ جس نے اپنے اور ملک کے دفاع کے لئے ہمیشہ استقامت کا مظاہرہ کیا ہے۔ "نواف الموسوی" نے مزید کہا کہ مزاحمت دشمنوں کی سازشوں کے مقابلے کے لئے ہمیشہ تیار و آمادہ رہتی ہے۔
.......
/169