ابنا: عبدالرضا رحمانی فضلی نے آج تھران میں اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے پناہ گزیناں "آنٹو نیو گوٹرس" کے ساتھ ملاقات میں ، اس امر پر تاکید کے ساتھ کہ پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے ایک جامع ٹائم شیڈول وضع کیا جائے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران تین دہائیوں سے زیادہ عرصے سے پناہ گزینوں کا میزبان ہے۔ ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے ایک جامع پروگرام تیار کیئے جانے کی ضرورت ہے اور اس دائرے میں افغانستان کی مدد کی جائے تاکہ یہ ملک پناہ گزینوں کی واپسی کے لئے ٹھوس طریقے سے اقدامات انجام دے۔ایران کے وزیر داخلہ نے کہا کہ اس بارے میں اقوام متحدہ کا کردار نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔ اقوام متحدہ کے ہائی کمیشنر برائے پناہ گزیناں "آنٹو نیو گوٹرس" نے اس موقع پر پناہ گزینوں کی میزبانی کرنے پر ایران کی قدردانی کی اور کہا کہ پناہ گزینوں کی واپسی کے پروگرام وضع کیا جارہا ہے۔
.......
/169