ابنا: صدر نے ایران کی وزارت پٹرولیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صدر مملکت نے وزیر پٹرولیم اور اس وزارت خانے کے عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ دنیا میں ایران کا اہم مقام ہے اور اس ایرانی قوم کی عظمت بڑھانے کی راہ میں اس مقام سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ اگرچہ تیل پر قوم کا انحصار ختم ہونا چاہیئے تاہم آج بھی تیل کی اہمیت ہے اور صنعت میں اس کا الگ ہی مقام ہے۔ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ دنیا میں ایران گیس سے شعبے میں پہلے اور تیل کی صنعت میں دوسرے مقام پرہے یہ صنعت، قومی اقتدار میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اس وقت صورت حال تبدیل ہوچکی ہے اور عالمی سطح پر ایران کی عظمت و وقار میں اضافہ ہوا ہے، کہا کہ ایک دوسرے سے کندھے سے کندھا ملا کر تیل اور گیس کی صنعت کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت ہے۔
.......
/169