17 فروری 2014 - 20:30
شام کے بحران کے حل پر پاکستان اور سعودی عرب کی تاکید

پاکستان اور سعودی عرب نے ایک مشترکہ بیان میں شام کے بحران کے سلسلے میں فوری راہ حل تلاش کرنےاور اس عربی ملک میں امن واستحکام کے قیام پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ذرائع کے مطابق اس مشترکہ بیان کی بنیاد پر، جو سعودی ولیعہد ' سلمان بن عبدالعزیز' کے تین روزہ دورۂ پاکستان پر جاری ہوا ریاض اور اسلام آباد نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوجیوں کو جلد از جلد شام چھوڑ کر چلے جانا چاہيئے تاکہ اس ملک میں تشدد اور لڑائی کا خاتمہ ہو۔سعودی ولیعہد ایسی حالت میں شام کے بارے میں بات کررہے ہیں کہ جب شام ، عراق ، بحرین اور یمن میں وہ خود ہی عام شہریوں کے قتل عام اور ان ملکوں میں بد امنی اور عدم استحکام کے اصلی عامل بنے ہوئے ہیں  اور اس کوشش میں ہیں کہ ان ملکوں ميں تکفیری دہشت گردوں کو بھیج کر قانونی حکومتوں کو گرانے کا راستہ ہموار کریں۔ پاکستان اور سعودی عرب کی حکومتوں نے اسی طرح فلسطین کے مسئلے کا بھی ذکر کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے قانونی حق کی حمایت ميں اپنے مواقف پر ایک بار پھر تاکید کی اور کہا کہ مسئلۂ فلسطین ، اور بیت المقدس کو اس سرزمین کے دارالحکومت کے طورپر تسلیم  کئے جانے کا مسئلہ پرامن طریقے سے انجام پاناچاہیئے۔ سعودی ولیعہد اپنے تین روزہ دورے پر سنیچر کی رات اسلام آباد پہنچے تھے۔ سعودی ولیعہد کا دورۂ پاکستان ، ایشیائی ملکوں منجملہ جاپان ، مالدیپ اور ہندوستان کے دوروں کاپہلا مرحلہ ہے۔

.......

/169