ابنا: دوحہ میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور قطر کے وزیرخارجہ شیخ خالدبن محمد العطیہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ خلیج فارس کے ہمسایہ ملکوں کے سلسلے میں ایران کے مثبت روّیے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیئے جانے کی راہ ہموار ہوئی ہے اور ان کا ملک، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے۔ انھوں نے کہا کہ قطر، جوہری توانائی کے پرامن استعمال سے متعلق ایران کے حق کی حمایت کرتا ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ ان کا دورۂ ایران جلد ہی انجام پائیگا۔اس ملاقات میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے بھی کہا کہ ایران اور خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ملکوں منجملہ قطر کے دو طرفہ تعلقات میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں اور مشترکہ سیاسی کمیٹی کی تشکیل کا مسئلہ بھی زیرغور ہے نیز علاقائی مسائل کے سیاسی حل کے حوالے سے ایران اور قطر کے درمیان دو طرفہ صلاح و مشورے خاص اہمیت کے حامل ہیں۔
.......
/169