ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ میں مسلح شدت پسندوں نے گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ حملہ کر کے 5افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میران شاہ کے علاقے دتہ خیل میں 2 گاڑیوں میں سوار مسلح ملزمان نے ایک گاڑی پر پہلے اندھا دھند فائرنگ کی اور پھر راکٹ سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار 5افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، راکٹ حملے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث پانچوں افراد کی لاشیں بری طرح جھلس گئی ہیں۔
........
/169