15 فروری 2014 - 20:30
وزیر خارجہ: اعتماد و اطمینان کے ساتھ ایران کی جوہری سرگرمیاں جاری

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری سرگرمیاں جاری رکھنے کیلئے ہم اس بات کی پوری کوشش کررہے ہیں کہ اس بات کا یقین دلایا جائے کہ یہ جوہری پروگرام، پرامن مقاصد کیلئے ہے جس کا فوجی سرگرمیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ابنا: ایران کے وزیر خارجہ نے ایرانی ٹی وی سے گفتگو میں اپنے بیان میں ویانا مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس میں دو رائے نہیں کہ مذاکرات کا یہ مرحلہ، بہت زیادہ سخت و پیچیدہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ گذشتہ تین عشروں سے زائد عرصے کے دوران جاری رہنے والے روّیے کے پیش نظر، ایرانی عوام، مغرب اور خاصطور سے امریکہ پر بالکل بھی اعتماد نہیں کرتے اور اس اعتماد کی بحالی کیلئے مقابل فریق کی جانب سے نیک نیتی کے ساتھ بہت کچھ کئے جانے کی ضرورت ہے اور جنیوا سمجھوتے کے مطابق مشترکہ ایکشن پلان اس راہ میں موثر واقع ہوسکتا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جنیوا میں ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے حصول کیلئے اٹھارہ فروری سے دوبارہ مذاکرات شروع ہونے والے ہیں۔

.......

/169