ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صدر نے ایک بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ اگر امریکا اور پاکستان چاہیں تو افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع ہوسکتا ہے۔ ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ افغانستان کی بحالی اور ترقی کے لئے ہندوستان کا تعاون، قابل ستائش ہے۔ امریکی فوجی انخلا کے بعد کی صورتحال پر نئی دہلی کی تشویش پر افغان صدر نے کہا کہ اگر غیر ملکی افواج کی موجودگی سے افغانستان میں امن اور استحکام میں مدد ملتی ہے تو وہ محدود تعداد میں غیر ملکی افواج کی موجودگی کے خلاف نہیں ہیں۔ اس موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا کہ ان کا ملک، افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے افغانستان میں یونیورسٹی کے قیام کے لئے 8 ملین ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔ اس سے قبل طیارے میں صحافیوں اور نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان خورشید نے کہا کہ امریکا سے سیکورٹی معاہدے پرہندوستان، افغان صدر حامد کرزئی کے موقف کی حمایت کرتا ہے اوریہ سمجھتا ہے کہ افغانستان کے مسئلے کا حل افغانیوں کو خود تلاش کرنا چاہیئے۔
.......
/169