14 فروری 2014 - 20:30
ایران ترکمنستان کے تعلقات میں فروغ پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکمنستان اور ایران کے تعلقات میں فروغ لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے ترکمنستان اور ایران کے تعلقات میں فروغ لائے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔ محمد جواد ظریف نے آج تہران میں ترکمنستان کے وزیرخارجہ رشید مردوف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں ملکوں کے سیاسی، تاریخی اور ثقافتی اشتراکات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اشتراکات، باہمی تعلقات میں توسیع لانے کا سبب بن سکتے ہیں۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے درمیاں تیل گيس اور ریل کے منصوبوں میں باہمی تعاون پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران، ترکمنستان اور قزاقستان کے مابین مشترکہ ریل منصوبہ ان ملکون کے درمیان اہم ترین منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ ترکمنستان کے وزیر خارجہ ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ آج صبح تہران پہنچے ہیں وہ تہران میں صدر جناب حسن روحانی اور وزرا تیل، بجلی اور شہر سازی نیز صنعت و معدن سے بھی ملاقات کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲