ابنا: ذرائع کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی یونین نے ایک بیان میں آل خلیفہ کو خبردار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ قانون اور انسانی حقوق کے احترام کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کریں۔ انسانی حقوق کی عالمی یونین کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آرہا ہے کہ بحرین میں گذشتہ چند دنوں سے ملک گير مظاہرے ہورہے ہیں اور آل خلیفہ کی تشدد آمیز پالیسیاں بھی جاری ہیں۔ آل خلیفہ کی حکومت، پرامن مظاہرین کو زہریلی گيسوں اور صوتی بموں کا نشانہ بنارہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے گذشتہ روز ملک گير احتجاجی مظاہروں پر وحشیانہ حملے کئے تھے جن میں دسیوں انقلابی زخمی ہوئے ہیں اور دسیوں انقلابیون کوگرفتار بھی کرلیا گيا۔ ملت بحرین تین سال سے اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 فروری 2014 - 20:30
News ID: 506137
انسانی حقوق کی عالمی یونین نے آل خلیفہ کی حکومت کو انسانی حقوق کی پامالی کا ذمہ دار قراردیا ہے۔