ابنا: فرانس پریس نے صنعاء کے سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جیل پر حملے کے دوران جھڑپ میں 11 لوگ ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں سات پولیس اہلکار اور تین مسلح حملہ آور بھی ہیں، دو پولیس اہلکار اور حملہ آور زخمی بھی ہوئے ہیں وہیں ایک حملہ آور کو زندہ پکڑ لیا گيا ہے۔دارالحکومت صنعا کے شمال میں واقع سینٹرل جیل میں تقریباً پانچ ہزار افراد قید ہیں۔یمن کی سرکاری خبررساں ایجنسی سبا کی اطلاع کے مطابق حملے کا آغاز سنٹرل جیل کے گیٹ پر کار بم دھماکے سے ہوا تھا، اس کے بعد مسلح جنگجوؤں کا جیل محافظوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران متعدد قیدی جیل سے فرار ہوجانے میں کامیاب ہوگئے۔واضح رہے کہ اکتوبر2013ء میں صنعا کی ایک اور جیل میں سکیورٹی فورسز نے القاعدہ کے کم سے کم تین سو قیدیوں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی تھی، ان قیدیوں نے جیل سے بھاگنے کے لیے بغاوت کردی تھی لیکن یمنی فورسز نے اس بغاوت کو فروکش کردیا تھا، اس دوران لڑائی میں متعدد قیدی اور محافظ زخمی ہوگئے تھے لیکن ان میں کوئی ہلاک نہیں ہوا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 فروری 2014 - 20:30
News ID: 506105
یمن کے دارالحکومت صنعاء کے سینٹرل جیل پر مسلح افراد کے حملے کا نتیجے میں انتیس قیدی فرار اور درجنوں ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔