13 فروری 2014 - 20:30
اغیار کے ساتھ تعلقات مشکلات کے حل کی راہ نہیں

تہران کی مرکزی نماز جمعہ میں خطیب جمعہ حجۃ الاسلام و المسلمین "کاظم صدیقی" نے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی مناسبت سے گیارہ فروری کی عظیم الشان ریلیوں میں ملت ایران کی بھرپور شرکت کو اسلامی انقلاب کے اصول پر عوام کے کاربند رہنے کی علامت قرار دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔  حجۃ الاسلام و المسلمین "کاظم صدیقی" نے اسلامی انقلاب کی 35 ویں سالگرہ کی مناسبت سے ملک بھر میں نکالی جانی والی عظیم الشان ریلیوں میں ایران کے غیور عوام کی دشمن شکن اور کارنامے پر شرکت کی قدردانی کی اور کہا کہ ایران کے عوام نے دنیا والوں کو بتادیا کہ وہ ایران کے اسلامی انقلاب کے تسلسل اور اس کی پائیداری کا جشن مناتے ہیں۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی (رح) نے اسلام پر مبنی نظام کی بنیاد رکھی اور اس کی ذمہ داری خود عوام کے سپرد کردی۔ حجۃ الاسلام و المسلمین "کاظم صدیقی" دنیا میں رونما ہونے والے مختلف انقلابات منجملہ فرانس اور روس کے انقلاب کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی مغرب میں رونما ہونے والے انقلابات وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ محو ہوتے چلے گئے اور ان کے نعرے بھی اپنی حیثیت کھو بیٹھے ، لیکن ایران کے عوام نے 35 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اسلامی انقلاب کی کامیابی کی حقانیت اور اس کی طاقت و توانائی نیز اپنے اتحاد و وحدت کو انسانیت و دین کے دشمنوں پر ثابت کردیا۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ بعض لوگوں نے یہ تصور کیا کہ ترقی و پیشرفت، آزادی و خودمختاری کے ساتھ مطابقت نہیں رکھتی، کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی، پرامن جوہری شعبے اور نانو ٹیکنالوجی میں ملت ایران کی عظیم ترقی و پیشرفت سے نشاندہی ہوتی ہے کہ مزاحمت رمز کامیابی ہے اور اغیار کے ساتھ تعلقات مشکلات کے حل کی راہ نہیں ہے۔  حجۃ الاسلام و المسلمین "کاظم صدیقی" نے اسی طرح ان دعوؤں کو کہ ملت ایران پابندیوں کی بناپر مذاکرات کی میز پر آئی ہے ، مسترد کیا اور کہا کہ ملت ایران ، اقتصادی مشکلات کی خاطر اپنے اصول و اعتقادات سے پیچھے نہیں ہٹےگی۔ خطیب نماز جمعہ تھران نے اس بات پر تاکید کے ساتھ کہ اسلامی جمہوریہ ایران ، مذاکرات کا خواہاں رہا ہے کہا کہ بعض افراد کی سادگی اور مغرب سے وابستہ بعض عناصر کے پروپیگنڈے نے دشمن کو غلط فہمی میں مبتلا کردیا تھا ، لیکن ملت ایران نے گیارہ فروری کی عظیم الشان ریلیوں میں بھرپور انداز میں شرکت کرکے دشمنوں کو دندان شکن جواب دیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲