ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الجزائر میں مسافر طیارے کے حادثے اور اس واقعے میں اس ملک کے فوجیوں کے مارے جانے پر الجزائر کی حکومت اور اس ملک کے عوام کو تسلیت پیش کی ہے۔ صدارتی پریس نوٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر"حسن روحانی" نے کل الجزائر کے صدر "عبدالعزیز بوتفلیقہ" کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں اس ملک کے فوجی طیارے کے تباہ ہونے اور اس سانحے میں الجزائر کے فوجیوں کے مارے جانے پر تعزیت و تسلیت پیش کی۔ صدر مملکت ڈاکٹر "حسن روحانی" نے اپنے اس تعزیتی پیغام میں ملت الجزائر اور اس ملک کے حکام کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اس ہوائی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت کی دعا کے ساتھ ان کے اہل خانہ کو صبر کی تلقین کی۔ یاد رہے کہ منگل کے دن الجزائر کا ایک فوجی طیارہ اس ملک کے مشرق میں گر کرتباہ ہوگيا تھا ، جس کے نتیجے میں ایک دس افراد منجملہ اس ملک کے درجنوں فوجی جاں بحق ہوگئے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
13 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505834
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے الجزائر میں مسافر طیارے کے حادثے اور اس واقعے میں اس ملک کے فوجیوں کے مارے جانے پر الجزائر کی حکومت اور اس ملک کے عوام کو تسلیت پیش کی ہے۔