12 فروری 2014 - 20:30
عراقی اسپیکر پر ہوئے قاتلانہ حملے کی ایران کی جانب سے سخت مذمت

ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نے اپنے عراقی ہم منصب اسامہ النجیفی پر حالیہ قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں علاقائی تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ابنا: جاری کیے بیان میں لاریجانی نے پیر کو النجیفی اور ان کے بھائی پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس بات پر اظہار اطمینان کیا کہ یہ قاتلانہ حملہ ناکام ہو گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ دہشت گردی تمام علاقائی ممالک کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے جس کا مقابلہ کرنے کے لیے علاقائی سطح پر مل جل کر کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کو ایران کی ایک بنیادی پالیسی قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں تعاون کے لیے تہران کی آمادگی کا اظہار کیا۔

نجیفی کے دفتر نے پیر کو اعلان کیا تھا کہ شمالی شہر موصل میں عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے قافلے پر سڑک کے کنارے نصب کیے گئے بم سے حملہ کیا گیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق، اس حملے میں النجیفی کے چھ محافظ زخمی ہو گئے تھے، تاہم اسپیکر محفوظ رہے۔

.......

/169