ابنا: ایران کے نائب وزیر داخلہ "علی عبداللھی" نے ارنا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ دھشتگرد گروہ "جیش العدل" کی جانب سے پانچ ایرانی باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کو اغواء کیئے جانے کے واقعے کے حوالے سے پوچھ گچھ اور صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ایران کا ایک وفد آئندہ ہفتے پاکستان جارہا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر داخلہ نے اس حوالے سے پاکستان کے باڈر سیکیورٹی حکام کے ساتھ ایران کے باڈر سیکیورٹی حکام کی حالیہ ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دھشتگرد گروہ "جیش العدل" کے عناصر پاکستان کی سرزمین سے ایران میں داخل ہوئے اور ان ایرانی باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کو اغواء کرنے کے بعد اپنے ساتھ پاکستان لئے گئے ہیں اور اس حوالے سے شواہد بھی واضح ہیں۔ "علی عبداللھی" نے مزید کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی حکام کو ان ایرانی باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کی رہائی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہیے اور پاکستان کی حکومت ایران کے ساتھ طے پانے والے سیکیورٹی سمجھوتے کے دائرے میں اپنی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی پابند ہے۔یاد رہے کہ ان پانچ باڈر سیکیورٹی اہل کاروں کو گذشتہ ہفتے صوبہ سیستان و بلوچستان کے علاقے جکی گور سے دھشتگرد گروہ "جیش العدل" کے عناصر نے اغواء کرکے پاکستان منتقل کردیا ہے۔
.......
/169