12 فروری 2014 - 20:30
کراچی میں 12 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت پاکستانی حکومت کے منہ پر طالبان کا زوردار طمانچہ

پاکستانی ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گردوں نے کراچی میں 12 پولیس اہلکاروں کو خود کش حملے میں ہلاک کرکے پاکستان کی طالبان نواز حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کرکے ثابت کردیا ہے کہ طالبان دہشت گرد ، پاکستانی فوج اور عوام کے خون کے پیاسے ہیں۔

ابنا: طالبان دہشت گردوں نے کراچی میں 12 پولیس اہلکاروں کو خود کش حملے میں ہلاک کرکے پاکستان کی طالبان نواز حکومت کے منہ پر زوردار طمانچہ رسید کرکے ثابت کردیا ہے کہ طالبان دہشت گرد ، پاکستانی فوج اور عوام کے خون کے پیاسے ہیں۔ طالبان نے آج صبح کراچي میں پولیس کی بس پر حملہ کرکے 12 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کردیا ہے ان پولیس اہلکاروں کی ہلاکت میں پاکستانی حکومت کو بھی ملوث قراردیا جارہا ہے جس نے طالبان دہشت گردوں کی حمایت کرکے انھیں مزید دہشت گردانہ کارروائیوں کا حوصلہ عطا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طالبان دہشت گرد مذاکرات کی زبان نہیں بلکہ طاقت کی زبان سمجھتے ہیں۔ ان کے ساتھ مذاکرات کے بجائے انھیں اسلامی شریعت کے مطابق قرار واقعی سزا ملنی چاہیے طالبان  نے اپنے نام نہاد خلیفہ کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملا فضل اللہ پاکستانی عوام کے بہترین خلیفہ اور ملا عمر بہترین امیر ہیں۔

.......

/169