12 فروری 2014 - 20:30
علاقے کے بحرانوں کو حل کرنے میں ایران کا کلیدی کردار

ترک پارلیمنٹ کے رکن اور ایران ترکی پارلیمانی دوستی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے کے بحرانوں کو حل کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔

ابنا: ترک پارلیمنٹ کے رکن اور ایران ترکی پارلیمانی دوستی کمیٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، علاقے کےبحرانوں کو حل کرنے میں کلیدی کردار کا حامل ہے۔ عثمان آشکین باک نے ارنا سے گفتگو میں کہا کہ رجب طیب اردوغان کا حالیہ دورۂ تہران، علاقے میں امن و سکیورٹی کا سبب بنا ہے اور انقرہ، اعلی سطح پر ایران کے ساتھ تعلقات بڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردوغان نے تہران میں شام کے بحران، اور اقتصادی مسائل پر ایرانی حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں ترکی کے مواقف میں کوئي تبدیلی نہیں آئي ہے اور آج بھی ترکی، ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزیر اعظم نے انتیس جنوری کو تہران کا دورہ کیا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲