ابنا: پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی سرزمین، کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کئے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوسکتی ہے۔ ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں صحافیوں اور نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عوام اور طالبان دونوں ہی خوشخبری سننا چاہتے ہیں۔ انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ طالبان سے مذاکرات کیلئے ان کی حکومت کو عوام اور فوج کی حمایت حاصل ہے۔ نواز شریف نے ترک صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کی۔ اس سے پہلے پاکستان کے وزیراعظم نے ترک صدر کے صاحبزادے احمد گل سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق امور پر غورکیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505586
پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی سرزمین، کسی بھی ملک کے خلاف استعمال کئے جانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔