11 فروری 2014 - 20:30
اقوام متحدہ میں ایران کے اسلامی انقلاب کی سالگرہ کی تقریبات

اقوام متحدہ کے ہیڈ کوراٹر میں یورپ ، افریقہ ، ایشیاء اور لاطینی امریکہ کے ملکوں کے سفیروں اور سفاتکاروں کی شرکت سے ایران کے اسلامی انقلاب کی پینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے تقریبات منعقد ہوئیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق یہ تقریبات جو اقوام متحدہ کے مقامی وقت کے مطابق سہ پہر کو منعقد ہوئیں ، اقوام متحدہ کے جنرل سکریٹری "بان کی مون " اور جنرل اسمبلی کے سربراہ "جان وی اش " کے علاوہ برطانیہ ، فرانس ، آسٹیریلیا ، سوئیڈن ، ہالینڈ ، ہندوستان ، پاکستان ، افعانستان ، ترکی اور عرب ملکوں کے سفیروں نے شرکت کی۔

اسی طرح دنیا کے مختلف ملکوں اعلی سفارتکاروں نے بھی اس بین الاقوامی تقریب میں شرکت کرکے اسلامی انقلاب کی عظیم کامیابی کی پینتیسویں سالگرہ کی مناسبت سے ایرانی قوم اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ۔

اس تقریب کی کوریج کے لئے دنیا کے مختلف ملکوں کے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں نے بھی ، بہت سے اخبارات کے چیف ایڈیٹروں اور مشہور امریکی نامہ نگاروں کے ہمراہ شرکت کی۔

اس تقریب میں بان کی مون اور جان وی واش نے ایرانی قوم اور حکومت کو اسلامی انقلاب کی کامیابی کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ ملت ایران ماضی کی مانند علاقے اور دنیا کے مسائل میں اہم اور تاریخ ساز رول.

.......

/169