ابنا: نعیم عباس نامی ایک دہشتگرد گرفتار کرلیا گيا ہے جو عبداللہ عزام نامی دہشتگرد گروہ کا سینئر رکن ہے۔ سعودی عرب کے اس حمایت یافتہ دہشتگرد پر الزام ہے کہ وہ گولہ بارود سے بھری گاڑیاں اور خود کش بمبار، لبناں بھیجا کرتا تھا۔ ایک اور اطلاع کے مطابق لبنانی فوج نے جس علاقے میں نعیم عباس نامی دہشتگرد کو گرفتار کیا ہے وہاں ایک کار بم کو بھی ناکارہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ عمر الاطرش نامی ایک دہشتگرد کو بھی فوج نے کئي ہفتوں قبل گرفتار کیا تھا یہ دہشتگرد بھی عبداللہ عزامی نامی دہشتگرد گروہ سے تعلق رکھتا ہے اور اس نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے لبنان میں دہشتگردوں کو خود کش جیکٹ اور گولہ بارود سے بھری گاڑیاں فراہم کی ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد، لبنان میں بھی سرگرم عمل ہوچکے ہیں۔
.......
/169