11 فروری 2014 - 20:30
گروپ 1+5 کے ساتھ مذاکرات کا دائرہ صرف ایٹمی پروگرام تک محدود تھا اور رہےگا

اسلامی جمہورکہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دائرہ پہلے سے ہی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام تک محدود تھا اور محدود رہےگا ور مذاکرات میں پہلے سے ہی کوئي دوسرا موضوع شامل نہیں تھا اور نہ ہی آئندہ شامل ہوگا۔

ابنا: اسلامی جمہورکہ ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم  نے امریکی حکام کے حالیہ بیانات کے رد عمل میں کہا ہے کہ گروپ 1+5 اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دائرہ پہلے سے ہی ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام تک محدود تھا اور محدود رہےگا اور مذاکرات میں پہلے سے ہی کوئي دوسرا موضوع شامل نہیں تھا اور نہ ہی آئندہ شامل ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی کی دفاعی صلاحیتیں ایران کی طاقت و قدرت کا مظہر ہیں اور کوئی بھی ملک اپنی دفاعی صلاحیتوں کے بارے میں مذاکرات نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے کہا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتوں سے کسی بھی ملک کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ایران علاقائی امن و ثبات کے لئے علاقائي ممالک کے ساتھ بھر پور تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔

.......

/169