ابنا: پشاور کو گیارہ روز میں پانچ مرتبہ دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ہے گذشتہ شب بڈھ بیر میں دہشت گردوں نے سپیشل فورس کے اہلکار کے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، واقعے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ آج صبح سویرے بڈھ بیر کے علاقے ماشو خیل میں نامعلوم حملہ آوروں نے سپیشل پولیس فورس کے اہلکار ظفر کے گھر پر دستی بموں سے حملہ کر دیا اور بعد میں گھر کے اندر گھس کر فائرنگ کر دی، حملے میں نو افراد جاں بحق ہو گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے گھر کے مردوں کو نشانہ بنایا، خواتین اور بچے محفوظ رہے۔ چند روز پہلے بھی اسی گھر پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا جس میں ظفر سمیت تین افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے سارے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی تعداد بیس سے پچیس تک تھی۔ ایک طرف حکومت اور کالعدم تحریک طالبان میں امن کے لئے مذاکرات ہو رہے ہیں اور دوسری طرف پشاور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ شہر کو گیارہ روز میں پانچ مرتبہ مختلف حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ گذشتہ روز شہر کے معروف شمع سینما میں تین دھماکے کیے گئے جس میں تیرہ افراد جاں بحق اور بیس شدید زخمی ہو گئے۔ دیگر ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقے بڈھ بیر ولہ کلے میں امن لشکر کے سربراہ پیر اسرار کے گھر پر نا معلوم مسلح افراد نے پہلے گھر میں گھس پر دستی بموں سے حملہ کیا اور جب گھرمیں موجود افراد باہر آئے تو کھات لگائے15سے 20مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پیر اسرار، اس کے 2 بیٹے، بھائی اور 5 قریبی رشتے داروں سمیت 9 افراد جاں بحق ہو گئے۔ مسلح ملزمان حملے کے بعد با آسانی باڑہ خیبر ایجنسی کی جانب فرار ہو گئے جبکہ پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے پشاور میں گھر پر ہونے والے حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو ملک و قوم کا دشمن قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی اسی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کے لباس میں ملبوس حملہ آوروں نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505248
پولیس کا کہنا ہے کہ رات گئے ایک درجن سے زائد نامعلوم افراد نے ماشوخیل میں ایک حجرے پر حملہ کیا، حملہ آور بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔ ایک ہفتہ قبل بھی اسی علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں کے لباس میں ملبوس حملہ آوروں نے ایک گھر میں فائرنگ کر کے 4 افراد کو قتل کر دیا تھا۔