ابنا: طالبان مذاکراتی کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے جو مطالبات کئے تھے طالبان نےاس کا مثبت جواب دیا ہے اورمذاکرات کا عمل حساس مرحلے میں داخل ہوگیا ہے ۔ پروفیسر ابراہیم نے آج پشاور میں طالبان سے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں امن کا قیام چاہتے ہیں طالبان نے جو مطالبات پیش کیے اس کو حکومتی کمیٹی کے حوالے کریں گے ۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنا ایجنڈا ، حکومتی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے سے پہلے ظاہر نہیں کرسکتے ۔ ان کاکہنا تھاکہ حکومت نے جومطالبات کیے تھے طالبان نے اس کا مثبت جواب دیا ، تاہم انہوں نے بعض معاملات پر وضاحتیں بھی مانگی ہیں۔ پروفیسر ابراہیم نے کہا ہمیں حکومت کی طرف سے بھی مثبت پیغام ملا ہے، انہوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی 10 سال کی بد امنی جلد اختتام کو پہنچے گی اور ہم طالبان اورحکومت کے درمیان معاملات پراتفاق کرانے میں کامیاب ہوجائیں گے، اورپاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 فروری 2014 - 20:30
News ID: 505003
ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے جو مطالبات کئے تھے طالبان نےاس کا مثبت جواب دیا ہے