10 فروری 2014 - 20:30
شام کا مسئلہ ایران کے ایٹمی مذاکرات ميں شامل نہں

امریکی وزير خارجہ نے کہا ہےکہ واشنگٹن ، ایران کے ایٹمی مسئلے کا حتمی حل نکلنے سے قبل تک ، شام کے بحران اور سکورٹی مسائل کے سلسلے میں تہران کے ساتھ مذاکرات نہيں کرے گا ۔

ابنا: امریکی وزير خارجہ نے کہا ہےکہ واشنگٹن ، ایران کے ایٹمی مسئلے کا حتمی حل نکلنے سے قبل تک ، شام کے بحران اور سکورٹی  مسائل کے سلسلے میں تہران کے ساتھ مذاکرات نہيں کرے گا ۔ روسیا الیوم کے حوالے سے تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن پوسٹ کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس اگرچہ شام کے بحران اور علاقے  اور شمالی افریقہ کے سکورٹی کے مسائل کے بارے میں ایرانی فریقوں سے گفتگو کرنے ميں دلچسپی رکھتا ہے تاہم ایران کے ایٹمی مسئلے میں کسی حتمی راہ حل کے حصول تک ، اس ملک کے ساتھ  شام کے حوالے سے مذاکرت شروع کرنے کا کوئي ارادہ نہیں رکھتا۔ کیری نے یہ بیان ایسی حالت میں دیا ہے کہ ایران کی ایٹمی مذاکراتی ٹیم کے سینئر رکن " عباس عراقچی " نےکل رات کہا ہے کہ ایران اورگروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کا موضوع صرف ایٹمی مسائل کے بارے ميں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲