اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انقلاب فرانس و روس کا شمار دنیا کے برے انقلابات میں سے ہوتا ہے انقلاب اسلامی کے عوامل اور رجحانات اور اہداف کے ادراک کے لیے دنیا کے بڑے انقلابات سے اس کا موازنہ کیا جا سکتا ہے اگر چہ اسلامی انقلاب خاص خصوصیت و عظمت کا حامل ہے شاید بعض عوامل اور اھداف میں ان کے ساتھ شریک ہو لیکن اس مقام پر افتراقی نکات پیش کئے جا رہے ہیں:۔ ایران کا اسلامی انقلاب تمدن خیز تھا کیونکہ اس کا پیغام دنیا کی سب اقوام کے لیے تھا جبکہ دوسرے انقلابات فقط مشرق یا مغرب کے محدود علاقے کی بہتری کے لیے تھے اور وہ یہ ترقی ایک طرف چاہتے تھے یا وہ یہ ترقی دوسری تمام چیزوں کی نفی کے لیے حاصل کرنا چاہتے تھے۔۔انقلاب ایران کی قیادت و رہبری کامیابی سے قبل اور کامیابی کے بعد ایسی شخصیت کے ہاتھوں میں تھی جو نظام کے لیے صاحب نظر، حاکم اور معمار تھا یعنی تمام عناصر ایک ہی شخصیت میں جلوہ گر تھے لیکن فرانس و روس کے انقلاب میں کوئی ایسی جامع شخصیت نہیں تھی۔۔ ایران کے اسلامی انقلاب میں اسلامی عنصر بہت قوی تھا لہذا عوام نے دینی رہنما کی قیادت میں حکومت کے خلاف بغاوت کی جبکہ روس و فرانس کا انقلاب صرف حکومت کے خلاف ہی نہ تھا بلکہ دینی مرکز و قیادت یعنی مسیحی علماء وکلیسا کے خلاف تھا۔۔ ایران کا اسلامی انقلاب عمومی شرکت و اتحاد کا نتیجہ تھا لیکن فرانس و روس کے انقلاب میں عوامی شرکت بہت ہی کم تھی بلکہ خاص افراد و علاقے کی بغاوت کا نتیجہ تھا۔۔ انقلاب فرانس کا مقصد، آزادی، برداری و برابری ہے اور انقلاب روس کا ہدف معنویت کی نفی اور کمیونسٹ اقتصادی نظام ہے لیکن اسلامی انقلاب کا مقصد اللہ کی حاکمیت، عدالت کا قیام اور معاشرہ کو تشخص بخشنا ہے۔۔ فرانس و روس کے انقلابات ملک کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی بدحالی کے نتیجہ میں رونما ہوئے تھے جبکہ ایران کے اسلامی انقلاب نے اجتماعی اور مذہبی طاقت استعمال کر کے ایک مضبوط حکومت کو اس کی تمام تر قوت کے باوجود سرنگون کر دیا اسی وجہ سے مبصرین انگشت بدندان رہ گئے۔۔ انقلاب فرانس کا نتیجہ فردی آزادی تھا جسے اجتماعی عدالت و سرمایہ داری کو ختم کرنے کے لیے حاصل کیا گیا اور انقلاب روس کا ماحصل اجتماعی عدالت ڈکٹیٹر شب کے ہمراہ تھا جسے فردی آزادی کو نابود کر کے پایا گیا تھا لیکن اسلامی انقلاب ایران میں آزادی و اجتماعی عدالت نے متوازن حقوق پائے ہیں۔شائع شدہ بذریعہ مرکز تحقیقات بعثت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
10 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504998
ایران کے اسلامی انقلاب میں اسلامی عنصر بہت قوی تھا لہذا عوام نے دینی رہنما کی قیادت میں حکومت کے خلاف بغاوت کی جبکہ روس و فرانس کا انقلاب صرف حکومت کے خلاف ہی نہ تھا بلکہ دینی مرکز و قیادت یعنی مسیحی علماء وکلیسا کے خلاف تھا۔