ابنا: بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے اتوار کو کچھ فوجی افسروں سے ایک ملاقات میں، سرمایہ داری نظام اور صیہونزم کو ایران کے اسلامی انقلاب اور عوام کا سب سے بڑا دشمن بتایا اور زور دیا کہ امریکی، ایران کے اسلامی انقلاب کے پیغام کو اپنے مفادات کے خلاف سمجھتے ہیں .بریگیڈیر جنرل مسعود جزائری نے اسلامی انقلاب کے خلاف دشمنوں کے حملوں کو وسیع، متنوع اور کثیر الجہتی بتایا اور کہا کہ امریکہ کا بنیادی مقصد، مغرب میں اسلامی انقلاب کے اثرات کو ہر ممکن ذرائع سے روکنا ہے.انہوں نے ایران کی جوہری سرگرمیوں کو محدود کرنے کے بہانے امریکہ کی طرف سے عائد پابندیوں کو، ایران کے اسلامی نظام کو ختم کرنے کی ایک کوشش قرار دیا اور کہا کہ جیسا کہ رہبر انقلاب نے کہا ملت ایران، جوہری اور دیگر شعبوں میں کامیاب ہوگی اور اس رکاوٹ کو بھی وہ فخر کے ساتھ پار کر لے گی۔
.......
/169