9 فروری 2014 - 20:30
ایڈمرل علی فدوی: امریکہ میز پر پڑے ہوئے آپشن پر عمل درآمد کی جرّت نہیں رکھتا

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کے کمانڈر نے ایران کے خلاف امریکی حکام کی حالیہ دہمکیوں پر ردعمل میں کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج ہر قسم کی دہمکی کا جواب دینے کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہے۔

ابنا: ایڈمرل "علی فدوی" نے اتوار کی شام اسلامی انقلاب کی 35 ویں سالگرہ کی آمد آمد پر ملت ایران کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سمندر میں دشمن کی تمام نقل وحرکت پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کی بحریہ کی نظر ہے اور امریکہ میز پر پڑے ہوئے آپشن پر عمل درآمد کی جرّت نہیں رکھتا۔ ایڈمرل "علی فدوی" نے مزید کہا کہ تمام پانی کے علاقوں میں ایران کی بحریہ دشمن کی تمام نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے ہے اور کوئی چیز ایران کی بحریہ سے پوشیدہ نہیں ہے اور بحریہ کے چاک و چوبند دستے وطن عزیز کے دفاع کے لئے آمادہ ہیں۔

.......

/169